شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی نظریاتی کے مرکزی چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان ہماراقیمتی اثاثہ ہے اس تاریخ سازقراردادکوجھٹلایا یا مٹایا نہیں جا سکتا، ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی اس عظیم جدوجہد کو یاد رکھتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ اکابرین تحریک آزادی نے ہندوستان کے مسلما نوں کیلئے الگ مملکت کے قیام کیلئے جو جدوجہد کی وہ ہر پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے مینار پاکستان پر مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کے قیام کی جو قرارداد منظور کی گئی۔