غیر قانونی سموں کے اجرا  پر  پی ٹی اے کے اقدامات جاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع یوفون فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ فرنچائز غیر قانونی سموں کے اجرا میں ملوث پائی گئی۔چھاپے کے دوران فرنچائز سے 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز (04 یوفون، 02 ٹیلی نار، 01 جاز) اور 209 مشتبہ سمیں (100 یوفون، 109 ٹیلی نار) برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے نے مشتبہ ڈیوائسز کو ثبوت کے طور پر قبضے میں لے لیا، جبکہ فرنچائز منیجر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ کارروائی پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی سموں کی فعالیت سے متعلق درج کی گئی شکایت پر عملدرآمد کے نتیجے میں کی گئی۔ یہ کریک ڈان ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے حوالے سے پی ٹی اے کی جاری مہم کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی اے غیر قانونی سمز کے اجرا کی روک تھام اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن