اسلام آباد (آئی این پی) افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر کہیں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کے اسکور بتانے کے چرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا اسٹیٹس بنایا۔