پی آئی این ایس،بی این آئی،میلان میں تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور اور بیسٹا نیورو انسٹیٹیوٹ، میلان (اٹلی) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت بیسٹا انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریزیڈنٹس اب پی آئی این ایس میں روٹیشن کیلئے آئیٖنگے۔ جبکہ پنجاب انسٹیٹیوٹ کے سینئر رجسٹرارز اور اس سے اعلیٰ درجے کی فیکلٹی ممبران کو اٹلی میں نیورو سرجری کی تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ اس شراکت داری کے تحت تمام ویزا، قیام اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری میزبان اطالوی ادارہ خود اٹھائے گا جس سے پاکستانی نیورو سرجنز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت بآسانی حاصل ہو سکے گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر آصف بشیر نے کہا یہ معاہدہ نوجوان نیورو سرجنز کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن