اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پرآبدیدہ، اب بھی لوٹ آنے کی امید

ابھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان اپنی ذاتی زندگی کے دکھ بھرے لمحے شیئر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔معروف اداکارہ سکینہ خان سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا ” کبھی آپ کا دل ٹوٹا؟” کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حالیہ محبت ناکام ہوچکی ہے۔سکینہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تعلق سے بہت سی امیدیں تھیں جو پوری نہ ہو سکیں “سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب کسی پریقین کرکے اس سے امید باندھی جائے اوروہ یقین ہی ٹوٹ جائے۔”انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس ٹوٹے ہوئے رشتے کا دکھ گہرا ہے لیکن اسی درد میں ایک سکون بھی چھپا ہوا محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اس محبت کے لوٹ آنے کی منتظر ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ “خدا کرے مجھے صبرنہ آئے کیونکہ اگرصبرآ گیا توشاید میں اس واپس آنے والی محبت کوقبول نہ کرسکوں۔

ای پیپر دی نیشن