پنڈی بھٹیاں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر ریلی 

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پنڈی بھٹیاں میں یوم تشکر منایا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ڈی ایس پی سمیت چیف افسر میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں، وکلاء و صحافی برادری، محکمہ ایجوکیشن کے افسران، انجمن تاجران، علماء کرام، سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ملک کی سالمیت اور پاک فوج کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں اورپاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن