نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ‘چیلنجرز ‘سٹرائیکرز کی کامیابی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور سٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کرلی۔ نیشنل سٹیڈیم میں چیلنجرز نے سٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ سٹارز نے9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔کائنات حفیظ 48 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔صدف شمس نے5 اوررابعہ رانی نے تین وکٹیں حاصل کی۔ چیلنجرز نے 109 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔عالیہ ریاض 48 رنزکیساتھ ناقابل شکست رہیں۔ رامین شمیم کے28 رنز ناٹ آؤٹ رہیں۔انوشا ناصر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں سٹرائیکرزنے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ انونسیبلز نے 5 وکٹوں پر 143  رنز بنائے۔ کپتان منیبہ علی 67 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔سٹرائیکرز نے ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پرپورا کرلیا۔ایمان فاطمہ74 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ گل فیروزہ نے 49 رنز  بنائے۔، دونوں کی تیسری وکٹ کیلئے 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ایمان فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

ای پیپر دی نیشن