پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری طاقت تسلیم کی :عرفان اسلام

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری طاقت تسلیم کی ہے ۔پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے ہمارے 90 ہزار شہری دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے پاکستان کی معیشت نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے مگر قوم کے حوصلے پست نہیں ہوئے امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنا بھارت کی سب سے بڑی بھول تھی جس کا اسے شدید خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق روڈ ،خالد روڈ پر مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن