لاہور ہائیکورٹ، 8  جوڈیشل افسروں کی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد

لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 8 جوڈیشل افسران کی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد کردیں۔ 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، چار ایڈیشنل سیشن ججز اور ایک سول جج کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تعینات ہونے والوں میں سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ،پریزائڈنگ آفیسر لبیر کورٹ فیصل آباد ڈاکٹر محمد اقبال کو ڈائریکٹر اکیڈمک پروگرام ، سیشن جج جھنگ محمد عطا ربانی کو ڈائریکٹر آئی ٹی ، ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی ندیم انجم کو سینئر انسٹریکٹر ، ایڈیشنل سیشن جج قصور ندیم اختر تبسم کو سینئر انسٹریکٹر ، ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ صائمہ حسنین کو سینئر انسٹریکٹر اور سول جج جڑانوالہ عمر دراز ہرل کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن