لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور پانچ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی بجائے ایف آئی آر درج کرے گی۔ جن میں ون وے کی خلاف ورزی، بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل رکشہ چلانے والے، اوور لوڈنگ کرنے والوں، ریڑھی نما موٹرسائیکل گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز اپنے ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ کم عمر ڈرائیورز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔