پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:طارق نوید لون

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قوم پاک افواج کو سلام پیش کرتی ہے،ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں، آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کو پوری دنیا میں ناقابل تسخیر ثابت کردیا، پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کا جواب بھرپور قوت سے دیا، ہم افواج پاکستان کے دلیرانہ کردار اور مادر ِ وطن کے دفاع میں ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو سلام پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہار خواجہ طارق نوید لون اور ابوبکر صدیق بٹ نے کیا انکا کہنا تھا کہ ،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پاک افواج نے یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر میلی نظر ڈالنے والا ہمیشہ منہ کی کھائے گا انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نہ صرف ایک عسکری کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن