کامونکی:لاکھوں کے ڈاکے ‘ چوریاں‘ کئی شہری مال و زر سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں متعددافراد کو مال و زر سے محروم کردیا گیا،مصیب الرحمن سے دو ڈاکو 43 ہزارروپے ‘ موبائل ‘ سلامت پورہ کے ندیم سے ڈاکوؤں نے باون ہزارروپے ‘ موبائل‘ موضع نانگرے بھٹی کے عدنان علی سے دو ڈاکو بتیس ہزارروپے ‘ موبائل، محلہ حبیب پورہ کے جبران علی سے دو ڈاکو موبائل ‘ ڈھلانوالی کے رکشہ ڈرائیورعثمان سے مسافر کے روپ میں بیٹھے دو ڈاکوؤں نے پندرہ ہزارروپے ‘ موبائل ‘ راجیوالا کے شبیرحسین سے ڈاکو چودہ ہزارروپے ‘ موبائل لے گیا۔ محلہ رضا آباد کی فرزانہ بی بی کے گھر سے چور بیس ہزارروپے، موبائل وقیمتی پارچات سمیت دیگر سامان لے گئے، سادھوکی کے فرحان کی فیکٹری سے ہزاروں روپے کا دھاگہ چوری ہو گیا۔ کھیالی کے اعظم کا رکشہ میں بیٹھے موبائل چوری ہوگیا۔ ڈیرہ بابا جانی کے عمر فاروق کے گھر سے چور دس ہزارروپے ‘ طلائی زیورات لے گئے۔ کوٹ رفیق کے شاہ جہاں کی بجلی کی تارچوری ہوگئی۔گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول چاہ توت والا اور بوائز سکول بوٹے والی سے چور پنکھے،برقی موٹر، ٹینکی، ریکارڈ و دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ کوٹلی مانوسدھو کے اشفاق احمد کی حویلی سے دو بکرے چوری ہو گئے۔ احسان کے ڈیرہ سے برقی موٹر اور دیگر سامان چوری ہو گیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن