شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دل میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے عالم اسلام پاکستان کی اس عظیم فتح کو اپنی کامیابی قرار دے رہا ہے دشمن کی جانب سے مسلط کی گئی جارحیت کے دوران پاکستانی قوم نے افواج پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ قومی میڈیا کا کردار بھی نہایت ذمہ دارانہ، مدلل اور قابل فخر رہامیڈیا نے جس انداز میں قومی بیانیے کی حمایت کی وہ پاکستانی تاریخ کا سنہری باب ہے ، پاکستانی خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچوں سمیت سب نے متحد ہو کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم یک جان و یک آواز اور ہر فرد وطن عزیز کا محافظ ہے۔ پاکستان کے تحفظ اور استحکام کیلئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم پر عزم و ہمہ وقت تیار ہے۔