ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان آرمی کے میجرفرحت علی کی شجاعت وبہادری کی نئی داستان رقم کرنے پران کے والدملک سعیدنوازراجہ کوعلاقہ بھر کے لوگوںکی طرف سے پرخلوص محبت کاا ظہا ر کر تے ہوئے مبارکباددینے کاسلسلہ جاری ہے،سابقہ سٹی ناظم اورمعروف دانشورخطیب حاجی فرخ محمود مغل نے ٹیلیفون کرکے سعیدنوازراجہ کوان کے بیٹے کی عظیم کارکردگی کے اعلی اعزازحاصل کرنے پرمسر ت کااظہارکیا،اورمبارکبادپیش کی،انہوںنے کہا کہ جس فوج کاسربراہ جنرل عاصم منیرحافظ قرآن اورباکردارہو،ایسی شاندارتاریخ رکھنے والی فوج کودنیاکی کوئی طاقت شکست نہیںدے سکتی،انہو ں نے کہاکہ آپریشن’’ بنیان المرصوص‘‘آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی اس خداتعالیٰ کی ذات پرمکمل بھرو سہ رکھنے کی نیت اورکامیابی کے یقین کامکمل اظہا رکر تی ہے،بحیثت مسلمان،مومن کبھی موت سے نہیں ڈرتا،دفاع وطن کیلئے جنرل عاصم منیرکی زیرنگرانی پاک آرمی کے عظیم سپوتوںنے جوبھی کردارادا کیا ہے،وہ قابل تعریف اورقابل ستائش ہے،امریکہ میںمقیم سابق چیئرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں حا جی ملک محمددائوداعوان،حاجی فیاض خان تنولی اورحا جی ملک محمدسلیم اعوان،حاجی ملک امجداسلم ملپور، حا جی ملک پرویزاختراعوان آف جمیل آباد،سیدظہیر ا لحسن شاہ ذیلدار،سردارعلی نقی شاہ،سیدعمران حیدرنقو ی شہزادہ،حاجی محمدایوب صراف،حاجی ابوبکرایوب ،سیدنویدعباس گاہی سیداں،راناعمر،چیئرمین ملک نثاراعوان نے بھی ٹیلیفون پرسعیدنوازراجہ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوںکااظہار کیا،ا ورکہا کہ میجرفرحت علی کاکردارنہ صرف علاقہ تحصیل ٹیکسلا کیلئے قابل فخربات ہے،بلکہ یہ پوری پاکستان آرمی اورپاکستانی قوم کاشانداراعزازہے،جس پرہمیں فخرا وراطمینان ہے،کہ ہمارے ملک کادفاع دلیرجذبہ ر کھنے والے مضبوط آفیسروںکے ہاتھ میںہے۔