شرقپورشریف (نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے معصوم بچوں کے خون کا بدلہ لے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ایس400 ڈیفنس سسٹم سمیت بھارتی ایئر بیسز اور براہموس میزائل اڈے کو تباہ کرکے پاکستان نے عسکری برتری ثابت کی آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کے حوصلے بلند کر دیئے بھارت کو بتادیا گیا ہے کہ پوری قوم دفاع وطن کیلئے تیار ہے بھارتی جارحیت کا جواب آئندہ بھی بے مثال اور ناقابل فراموش ہوگا، ہم اسلامی اصولوں کے تحت لڑتے ہیں۔