افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سنی علما کونسل فتح جنگ کے زیر اہتمام ریلی 

 فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سنی علما کونسل فتح جنگ کے زیر اہتمام زبردست احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ریلی کی قیادت، علامہ عبدالغفور چشتی،علامہ عامر عباس قریشی،علامہ مفتی عرفان القادری،علامہ حافظ رفعت علی قادری،حافظ طالب حسین چشتی مولانا عابد حسین چشتی اور تاجر رہنما حاجی ملک محمد تاج نے کی ریلی کا آغاز سبزی منڈی سے ہوا کھوڑ روڈ سے ہوتے ہوئے ریلی کے شرکا عاشقان رسول (مین چوک)پر پہنچے جہاں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیاتلاوت کلام پاک قاری محمد سلمان متعلم الکوثر اسلامک سنٹر جبکہ عبدالسمیع کیانی نے نعت رسول مقبول پیش کی  احتجاجی مظاہرے سے علامہ عبدالغفور چشتی کے علاوہ،مولانا شوکت محمود رضوی،مفتی عاصم القادری،مخدوم طاہر حیدری،حافظ خان زمان چشتی، علامہ قاری دلاور نے بھی خطاب کیانقابت کے فرا ئض علامہ عامر عباس قریشی نے سرانجام دئیے اس مو قع پرپیر سید قاسم شاہ سیالوی،پروفیسر امجد علی قادری، ،حافظ اختر علی،مولانا غلام مہر علی،حافظ محمد طفیل چشتی ،مولانابشارت قادری،قاری آفتاب نقشبندی،سردار ظہیر خان،حافط ارسلان تاجہ بارہ، علامہ اظہر محمود قریشی،قاری اجمل خان قادری،قاری ثاقب،علامہ جعفر سیالوی،علامہ شاکر علی،قاری صدا قت،قاری محمد وقاص،علامہ عبدالعلی،محمد دانش معینی ،حافظ ہارون فیاض،قاری محمد ہارون،حاجی رفیع، مبشر گجر،حاجی صدر الاسلام،موجود تھے مظاہرے کے شرکا نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق اور بھا رت کے خلاف نعرے درج تھے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے مین چو ک گونج اٹھا مظاہرے میں دینی مدارس کے اساتذہ طلبہ،سول سوسائٹی کے ممبران ،تاجر نمائندوں،اہل سنت تنظیمات کے عہدیداروں اور کارکنوں،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنما ں،صحافیوں وکلا اور کارکن بھی شریک ہوئے علمائے کرام نے خطابات میں کہا کہ ہم نے ہی پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرینگے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہمیں اپنی بہادر اور عظیم افواج پر فخر ہے ضرورت اس امر کیہے کہ پوری قوم تمام تر سیاسی مذہبی نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر وقت کے تقاضے کے مطابق متحد ہو جائے اور دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کا بھر پور ساتھ دے تاکہ ازلی دشمن بھارت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہ ہو مظاہرے کا اختتام پاکستان کی سلامتی سالمیت پاک فوج کی فتح دعا  اورمفتی عرفان قادری کے خوبصورت انداز میں سرکار دوعالم ؐ  پر دروسلام کے ساتھ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن