پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت بھر پور مالی معاونت کرے گی۔