افغانستان : صنعتوں کے فروغ کیلئے 15 اداروں کیساتھ معاہدے

لاہور (نوائے وقت مانیٹرنگ رپورٹ) افغانستان میں صنعت اور کاروباری شعبے کی ترقی کیلئے وزارتِ صنعت و تجارت نے 15 قومی اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جنکے تحت ملک کے 16 صوبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے جائینگے۔ وزارتِ صنعت و تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منصوبوں کے مجموعی اخراجات 12.47 ملین ڈالر ہونگے۔ ان کا مقصد کاروباری مواقع پیدا کرنا، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا اور ملک میں مقامی مصنوعات کی پیداوار و برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ ان منصوبوں کے تحت مختلف صنعتی اور کاروباری شعبوں میں ترقیاتی اور تربیتی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔ملک میں بیروزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے ہزاروں افغان باشندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔قالین سازی کی صنعت کی ترقی: افغانستان کی قالین سازی کی صنعت عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے۔ نئے منصوبوں میں اس صنعت کو مزید فروغ دینے، کاریگروں کی تربیت اور مارکیٹنگ کے جدید طریقے اپنانے پر کام کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن