اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہیانہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ڈرون اور فضائی حملوں نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔ عمر ایوب خان بھارت کے حملے سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔