پوری قوم پاک فوج کیساتھ ملکر انڈیا کا مقابلہ کرے گی:عبد الغفار روپڑی  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) بھارتی حملہ پوری قوم پاک فوج کیساتھ ملکر انڈیا کا مقابلہ کرے گی۔ میزائلوں کے ذریعے شب خون بزدلی کا مظاہرہ ۔ قوم کا بچہ بچہ ملکی سلامتی کے قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبدالمجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض اور دیگر ذمہ داران نے بھارتی حملے کو بزدلانہ کارروائی کرار دیتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ ایسے وقت میں ہم پاک فوج کے ساتھ ملکر اپنے ازلی دشمن بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ مساجد اور معصوم لوگوں کے گھروں پر شب خون مارنا بزدلانہ کارروائی ہے۔ ہم بھارتی میزائلوں سے ڈرنے والے نہیں۔ مودی ہم تیری بربادی کا سامان بن کر تم ٹوٹیں گے اور تجھے پتہ چل جائے گا کہہ تو پاکستان پر حملہ کرکے خود اپنی موت کو آواز دی ہے۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا پوری قوم جہاد کیلئے تیاری کرلے۔ پوری قوم کا بچہ بچہ اپنے ملک کی سلامتی اور اسکے تحفظ کے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ ہندو بنیے نے ہمیں للکارا ہے۔ ہم محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے بیٹے تجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن