پیکا کے خلاف درخواستیں: پنجاب حکومت، پی ٹی اے سے جواب طلب

لاہور +اسلام آباد(خبر نگار+ وقائع نگار) پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کے خلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب، لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا، حکومت پنجاب اور پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ سماعت کے دوران پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت طلب کر لی۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ دوسری طرف پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن