لاہور(نامہ نگار) بادامی باغ پولیس نے شہری کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں اسد عرف ڈنگا،زین عرف زینو اور وقاص عرف لمبا شامل ہیں ۔متاثرہ شہری ہوٹل چلاتا ہے جس کو ملزمان کی طرف سے ہراساں کیا جاتا تھا۔ریکارڈ یافتہ ملزمان شہری کو اغوا کر کے لے گئے اور تشدد کرتے رہے۔حالت خراب ہونے پر ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ملزمان منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ جیسے مقدماٹ میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔