مرکزی کسان لیگ کا مال روڈ پر  مارچ آج،تیاریاں ،انتظامات مکمل 

لاہور(نیوز رپورٹر) مرکزی کسان لیگ کے زیر اہتمام سندھ طاس معاہدہ توڑنے اور بھارتی جارحیت کیخلاف آج مال روڈ لاہور پر کسان مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ کسان مارچ میں ہزاروں کسان شریک ہو کر مودی سرکار کو پیغام دینگے کہ دفاع پاکستان اور پانی کو بچانے کیلئے پاکستا ن کا ہر کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مرکزی کسان لیگ کے صدر چوہدری ذوالفقار علی اولکھ کا کہنا ہے کہ پہلگام ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا۔ بھارت انسانیت دشمنی پر اتر آیا ہے۔ مودی نے غلطی سے بھی پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کے کسان بھر پور ردعمل دینگے۔بھارتی مذموم سازشوں کیخلاف کسان متحد و بیدار ہیں۔پاکستانی زمینوں کو بنجر کرنے کی مودی سرکار کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ کسان مارچ میں ہزاروں کسان مودی سرکار کی آبی جارحیت کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ضرورت پڑی تو کسان واہگہ بارڈ کی طرف بھی مارچ کر سکتے ہیں۔ مودی سن لے، پاکستانی کسان اپنے پانی کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن