پیپلزپارٹی کی مشعل بر دارریلیاں ‘ مظاہرے : کینالز منصوبہ نامنظور کے نعرے 

سکھر،لاڑکانہ،بدین،ماتلی(بیورو رپورٹ،نامہ نگاران)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کینالز منصوبے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر،لاڑکانہ،بدین، کنری، شہداد پور، ماتلی ،جاتی ، میرواہ گورچانی  و دیگر شہروں میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے ۔لاڑکانہ سے بیورورپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری اور ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سندھ میں کینالز کا مسئلہ چل رہا ہے، اور پیپلز پارٹی وفاق کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہے، وفاق سے مطالبہ کیا کہ پانی جیسے اہم مسئلے کا حل کسی بند کمرے کے اجلاس میں نہیں بلکہ مشترکہ مفادات کونسل میں تمام صوبوں کی مشاورت سے ہونے چاہیں، ان کا کہنا تھا کہ ارسا کے مطابق پانی کی قلت 45 فیصد جبکہ محکمہ آبپاشی کے مطابق سندھ میں پانی کی قلت 55 فیصد تک پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ  دریائے سندھ کے آخری سرے پر واقع ہے، اس لیے اس کا پہلا حق ہے، اگر سندھ کو اس کا حق نہ دیا گیا تو سندھ اور بلوچستان کے خدشات مزید بڑھیں گے۔سکھر سے بیورو رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کارکنان کی جانب سے کینالوں کے خلاف مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کی جبکہ ریلی میں ڈپٹی میئر اشد مغل، ٹائون چیئرمین طارق چوہان،ذوارلفقار علی کھوسو، پی پی سٹی سکھر کے صدر احسان لاشاری، پی پی کارکنان سید زاہد شاہ بخاری سمیت ٹائون چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین وائس چیئرمین ، پی پی کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان و عہدے داروں سمیت جیالوں نے شرکت کی ، شرکاء ریلی کی جانب سے سندھو  دریاپر ڈاکہ نامنظور ، پنجاب تجھ سے دنگل ہوگا کے پرزور نعرے لگائے گئے ،ریلی سے خطاب کے دورا ن ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اور سندھ اس وقت پانی کی قلت سے گذر رہا ہے ، ہمارا فرض بنتا ہے کہ لوگوں کے سامنے اصل حقائق رکھیں۔ میرواہ گورچانی سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی احکامات کی روشنی میں پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے صدر رسول بخش مغل، جنرل سیکرٹری ھیرالال میگھواڑ ،سٹی صدر محمد اسحاق گورچانی اور چیئرمین چوہدری احسان الحق آرائین کی سربراہی میں دریائے سندھ سے چھ غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف ٹالپر مارکیٹ میرواہ گورچانی سے شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی. ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر دریائے سندھ پر چھ کینال نامنظور نامنظور، سندھو پے ڈاکہ نامنظور کے نعرے درج تھے-اس موقع پر محب اللہ نہڑی، معظم منظور رستمانی،، اللہ رکیو گورچانی، سلیم گورچانی، دوست علی گورچانی، رانا سلیم اختر، اکبر راجپوت، ظفر گورچانی، عمر خاصخیلی، اسد سمون حنیف رند، ذاھد علی خاصخیلی، محمد حنیف رند، کرشن کولھی، جاوید حنیف، سراج راجپوت، اعجاز لغاری، کرشن اوڈ، گلو فوٹو، اجیت کمار، شفیع گورچانی، جیوت کمار بھیل، شفیع گورچانی، میر ندیم اور سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔بدین  سے نامہ نگار کے مطابق دریائے سندھ سے نہر نکالنے اور سندھ کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف سندھ شاگرد اتحاد ضلع بدین کے صدر راجہ چانڈیو، ذکریا چنا، پوڑھو شاہانی، دلبر حسین لنڈ، شاہنواز سیال اور عبداللہ چانڈیو کی قیادت میں ڈی سی چوک سے ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں دھرنا دے کر نہروں کی تعمیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اور ریاستی ادارے سندھ کے تیل، گیس، کوئلہ، بندرگاہوں اور معدنی وسائل پر قبضہ کر چکے ہیں، اور اب دریائے سندھ سے نہریں نکال کر سندھی عوام کو معاشی طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں، جو تاریخ کی سب سے بڑی معاشی دہشت گردی ہے۔٭پیپلز پارٹی کی جانب سے دریا سندھ سے نکالی جانے کینالز کے خلاف مشعل بردار ریلی کا انعقاد  پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ضلعی صدر اور چئیرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹو کی قیادت میں ضلع کونسل سے شاہ نواز چوک تک مارچ مشعل بردار ریلی میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح ڈاکٹر مسرت خواجہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود دریائے سندھ سے کینالز نامنظور نامنظور کی نعرے بازی .پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے مفادات اور حقوق کی ضامن ہے . صدر پیپلزپارٹی ضلع بدین علی اصغر ہالیپوٹوکینالز کے متنازعہ منصوبے کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہے گا ۔ماتلی سے نامہ نگار کے مطابق پیپلز پارٹی ماتلی کے زیر اہتمام دریائے سندھ پر کینال نکالے جانے کے خلاف پیپلز ھاؤس ماتلی سے ایک بڑی مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت خاتون ایم پی اے اور صوبائی مشیر میڈم تنزیلا قمبرانی،تعلقہ ماتلی کے صدر گل محمد سریوال، ماتلی سٹی کے صدر و چیئرمین میونسپل کمیٹی ماتلی حاجی رضوان قائم خانی۔میونسپل کونسلر عبدالرحمٰن ہالیپوتا،عدنان احمد قائم خانی،سلیم اڈیجو اور دیگر پی پی کے مقامی رہنما کر رھے تھے۔ریلی کے شرکاء شہر کے مرکزی راستوں سے ہوتے ہوئے ماتلی پریس کلب پہنچے۔کلب چوک پہنچ کر ریلی ایک جلسہ میں تبدیل ھو گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ سندھو دریا پر کوئی کینال تعمیر کرنا اہل سندھ کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ھے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہماری زندگی ھے اور ہم ہر قسم کی قربانی دے کر اس کی حفاظت کریں گے۔کنری سے نامہ نگار کے مطابق متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ (آریسر) گروپ کا میر موری سے کنری تک 15 کلو میٹر کا پیدل مارچ،دھرنا،سندھ دشمن کینالز نا منظور کے نعرے،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نکالے جانیوالے چھ متنازعہ کینالز کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ (آریسر) گروپ کے زیر اہتمام امتیاز علی چانڈیو،ذیشان علی چانڈیو،یونس چانڈیو،ایڈوکیٹ رحیم خاصخیلی،دوست علی چانڈیو کی قیادت میں میر موری اسٹاپ سے کنری تک 15 کلو میٹر پیدل مارچ کرکے کنری پہچی،ریلی کے شرکاء نے کنری کے امریکن چوک پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا،ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے،کنری پہنچنے پر پیدل مارچ کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔٭پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر کی اپیل پر تحصیل کنری میں پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے کینالوں کیخلاف مشعل بردار ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا،کینال نامنظور کے نعرے لگائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی اپیل پر عمرکوٹ ضلع کے جنرل سیکریٹری صوفی نواز علی سومرو،کنری سٹی کے صدر مہر غلام مصطفیٰ،چیئرمین کنری سٹی حاجی شکیل احمد باجوہ،پی پی پی رہنما ڈاکٹر منصور باجوہ،یوسی چیئرمین حاجی میر حسن خاصخیلی،پارٹی کے سینئر رہنما عمر دین چمن،یاسین میمن اور چوہدری احتشام اقبال کی قیادت میں "سٹی آفس" سے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے والے وفاقی حکومت کے اعلان کیخلاف ایک بڑی مشعل بردار ریلی نکالی،اس موقع پر صوفی نواز علی سومرو،مہر غلام مصطفیٰ،ڈاکٹر منصور باجوہ،یاسین میمن اور چوہدری احتشام اقبال نے ریلی سے خطاب اور میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے والے اعلان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کوئی لاوارث تو نہیں جس کا پانی اور استعمال کر لے گا۔جاتی سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کینالوں کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئی مرکزی قیادت کے حکم پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی سجاول کے انفارمیشن سیکرٹری منظور پلیجو، پ پ تعلقہ صدر حاجی محمد قریشی، تعلقہ جنرل سیکرٹری دلدار سمیجو کی رہنمائی میں قریشی ہائوس سے شہید فاضل راہو چوک تک جیالوں نے ریلی نکالی ریلی میں جیالوں نے کینالوں اور وفاقی حکومت کے خلاف پرشگاف نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن