اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 نے مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنا دیا اسلام آباد: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 400 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت ملک میں چھ جوہری پاور پلانٹس چلا رہا ہے جو مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ جن میں سے چار میانوالی کے قریب چشمہ میں واقع ہیں جبکہ K-2 اور K-3 نامی دو پلانٹس کراچی میں ہیںاس کامیابی کا سہرا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت اور محنت کے سر ہے۔