متحدہ کی لندن قیادت کارکنوں کو تشدد پر اکسا رہی ہے ¾ فیصل سبزواری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ متحدہ کی لندن قیادت کارکنان کو تشدد پر اکسا رہی ہے تاکہ ہماری کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ لندن قیادت میئر کراچی وسیم اختر کے استقبال میں خلل پیدا کرنا چاہتی تھی تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ ا±ن کے ساتھ کوئی بھی نہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے ہماری ریلی میں شرکت کی۔فیصل سبزواری نے کہا کہ لندن قیادت نے پہلے کی طرح کل بھی ایک نعرہ لگایا اور جب ہماری طرف سے اس کا جواب نہیں دیا گیا تو انھوں نے کارکنان کو تشدد پر اکسانا شروع کردیا۔فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم یہاں عدم تشدد اور عدم تصادم کی سیاست کررہے ہیں اور ہم نے اب اس چیز کو ختم کرنا ہے جس نے اس تاثر کو جنم دیا تھا ایم کیو ایم کی قیادت انہی کے پاس رہے گی جنہوں نے 30 سے 35 سال مشکلات کا سامنا کیا تھا ۔متحدہ پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پرویز مشرف آج بھی لوگوں کے دلوں میں ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔