ایوان بالا کا طویل اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی اور ایوان زیریں کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہواجمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایوان میںتقریر کے دوران حکومت اور انتخابی عمل پر کھل کر تنقید کی اور انتخابی نتائج کیخلاف ملین مارچ کا اعلان کردیا قومی اسمبلی میں منی ترمیمی بل منظوری کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی لیکن گنتی پر کورم پورا نکلا جس پر بل کی منظوری کا عمل مکمل ہوا اور بل منظور ہوگیا سینیٹ میں بھی اپوزیشن نے منی بل کی تحریک روکنے کی(باقی صفحہ6پر
کوشش کی لیکن فاروق ایچ نائیک نے تحریک پیش کی جو منظورہوئی اور بل پیش کردیا گیاسینیٹ اجلاس میں ایوان کی کاروائی کے دوران ڈپٹی چیئرمین سیدا ل خان ناصر ،سینیٹرشیری رحمان اور سینیٹ اراکین کی باہمی گفتگوپر چیئرمین سینیٹ نے انہیں ٹوکا اور ہاؤس ان آرڈر کرنے کا کہا سینیٹ کے طویل اجلاس میںچیئرمین سینیٹ یوسف ر ضاگیلانی سیٹ سے اٹھے تو انکے بعد چیئر آف پینل کے رکن سینیٹر شہادت اعوان نے اجلاس کی کاروائی جاری رکھی قومی اسمبلی کا اجلاس منی بل کی منظوری کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
ذاتی پریشانی کا سبب بننے والا ایک واقعہ
May 20, 2024