شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ کی وکلاء برادری نے یوم معرکہ حق کے موقع پر پاکستان کی فتح پر اظہار تشکر کرتے ہوئے افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ، چوہدری رب نواز چدھڑ ایڈووکیٹ، آغا طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ، چوہدری حفیظ اللہ مان ایڈووکیٹ، چوہدری ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔