اسلام آباد: خاتون روسی صحافی دفتر کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں

اسلام آباد: خاتون روسی صحافی دفتر کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں مقیم روسی صحافی ماریہ گولوونینا اپنے دفتر کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں۔ ماریہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان کیلئے بیورو چیف تھیں۔ ترجمان پمز کے مطابق ان کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشان نہیں ہیں، دفتر کے عملے نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ بی بی سی اردو کے مطابق رائٹرز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ادارے کے دفتر میں بے ہوش ہوگئی تھیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر ان کی جان بچانے میں ناکام رہے۔ مقدمے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ماریا گلوونینا بظاہر بیمار تھیں اور ان کی موت ہسپتال پہنچ کر ہی ہوئی۔ ماریہ گلوونینا 2001ء سے رائٹرز سے وابستہ تھیں اور اسلام آباد آنے سے قبل لندن، سنگاپور، ماسکو اور عراق میں کام کرچکی تھیں۔