گلزار ملک
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ زندگی ایک قیمتی اور انمول تحفہ ہے جہاں تک ہو سکے اس کی حفاظت کریں زندگیوں کی حفاظت کے سلسلہ میں موٹروے پولیس نے آئی جی موٹروے سلیمان چودھری کی ہدایت پر ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا یہ مہم گزشتہ ہفتہ 20 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہی اس مہم میں ایس پی موٹروے سیکٹر کمانڈر عاطف علی چوہدری ، ڈائریکٹر آئی ای آر پنجاب یونیورسٹی ، چیئرمین سٹوڈنٹ افیئر احمد بلال ، ایچ او ڈی ڈاکٹر طارق چودھری ، انسپیکٹر شہزاد یوسف ، انسپیکٹر نورین سید ، سب انسپیکٹر حمزہ عباس و دیگر سٹاف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایجوکیٹ کیا گیا
اور موٹروے پولیس کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں N-5 C-1 کے سیکٹر کمانڈر عاطف علی چودھری نے خصوصی شرکت کی شرکا میں آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ، اٹلس ہونڈا موٹر سائیکل کے سیفٹی منیجر عدیل احمد ، موٹروے پولیس کے دیگر افسران ، اٹلس ہونڈا موٹروے کی ٹیم اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے سیکٹر کمانڈر عاطف علی چودھری نے بتایا کہ ہر سال پوری دنیا میں 14 لاکھ کے قریب لوگ روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور اس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا ہے۔ شرکا میں سوال و جواب کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور درست جوابات دینے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے . شرکا نے اس کاوش کو بہت سراہا اور ا س طرح کی مزید کاوشوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔ اس آگاہی مہم میں سی ون کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی سپیشل مہم کے تحت میٹرو سٹور ، کسٹم ویر ہائوس اور این ایل سی ڈرائی پورٹ پر ہیڈ لائٹ, بیک لائٹ, جنرل روڈ سیفٹی اور سیٹ بیلٹ کے حوالے سے بریفنگ کی گئی۔ جس میں عوام اور ڈرائیورز حضرات کو سیفٹی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو بہت سراہا۔موٹروے پولیس کا ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے اس آگاہی مہم کا سلسلہ یہاں رکنا نہیں چاہیے آنے والے وقت میں ایسے اقدامات کی بہت ضرورت ہے کیونکہ آئے دن روڈ ٹریفک حادثات میں نہ صرف اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلکہ ان حادثات میں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوتی رہتی ہیں اس لیے ایسی مہم کا انعقاد مہینے میں کم از کم ایک بار سہ روزہ تقریبات کے حوالے سے ہوتا رہنا چاہیے۔