دوسرا ٹی 20، پاکستان نے آئر لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے آئر لینڈ کو شکست دیدی۔ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کی جانب سے دیا گیا 194 رن کا ہدف 16.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رن کی اننگز کھیلی . ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں. محمد رضوان 75 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔اعظم خان نے 10 گیندوں پر 30 رن کی شاندارناقابل شکست اننگز کھیلی، صائم ایوب 6 اور کپتان بابراعظم بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے ٹی 20 میں محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے ہیں اور بابراعظم ٹی20انٹرنیشنل کے کامیاب ترین کپتان بن گئےہیں۔

بطور کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ 45 فتوحات حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے بطور کپتان 78 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اس سے قبل یوگنڈا کے برائن مسابا نے44کامیابیاں حاصل کی تھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ جیتنے پر سارا کریڈٹ بیٹرز کو دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی نے 2 ،محمد عامراور نسیم شاہ ایک،ایک وکٹ لے سکے۔میچ کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرآئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے 194 رن کا ہدف دیا۔  وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔آئر لینڈ ٹیم کی جانب سے مارک ایڈیئر، گراہم ہیوم اور بین وائٹ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، شاداب خان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور محمد عامر ٹیم میں شامل ہیں۔

جبکہ آئرلینڈ ٹیم میں کپتان پال اسٹرلنگ ، مارک ایڈیئر، اینڈریو بلبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر (ڈبلیو کے)، بین وائٹ، کریگ ینگ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...