آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیراعظم سے بات کروں گا: صدر مملکت

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے پی پی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں۔ آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں۔انھوں نے کہا کہ جماعتوں، اداروں اور آزاد کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے. ذمہ داری سے کام لیں تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔وفد نے صدر کو آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا۔ آصف زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...