گوجرانوالہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،پنڈی بائی پاس کے قریب 35سالہ قاسم سڑک کے کنارے پر کھڑا تھا کہ اس دوران بے قابو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار کر کچل دیاجس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔