سی ڈی اے کے عارضی ملازمین کی مستقلی کا عمل شروع کردیا گیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے عارضی ملازمین کی مستقلی کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام ڈائریکٹوریٹس کو خالی آسامیوں کی تعداد فوری طور پر ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کرنے کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے فوراً بعد مستقلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک مراسلہ ادارے کے تمام شعبوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ تمام شعبے فوری طور پر مطلوبہ معلومات ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلقہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ متعلقہ شعبوں بشمول انوائرنمنٹ ونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ادارے کے عارضی ملازمین زیادہ توجہ کے مستحق ہیں ۔عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے تمام مطلوبہ دفتری کاروائی مکمل کی جا چکی ہے۔ سی ڈی اے بورڈ اس سلسلے میں کیبنٹ سیکرٹریٹ کے لیٹر کا پہلے اطلاق کر چکا ہے۔ ملازمین کی مستقلی کے عمل میںاس لیے اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔