کولمبیا یونیورسٹی : سکولوں کےلیے منعقد کی جانے والی گریجو ایشن کی افتتاحی تقریب ملتوی
کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک نے پیر کے روز اپنی سالانہ افتتاحی تقریبات منسوخ کرتے ہوئے اسے 15 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ یہ تقریب چھوٹے سکولوں کی حمایت میں منعقد کی جاتی ہے۔ تاہم اسے یونیورسٹی میں جاری جنگ مخالف مظاہروں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔یونیوسٹی کی طرف سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یونورسٹی کی مختلف کلاسز کے آغاز سے پہلے ہونے والی سرگرمیاں اور تقریب 15 مئی کو ہوں گی۔ کیونکہ پچھلے چند ہفتوں سے اس تقریب کا انعقاد ہمارے لیے مشکل ہو گیا تھا۔ کیونکہ یونویرسٹی میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج چل رہا تھا۔واضح رہے کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کا کئی روز سے جاری احتجاج کافی مؤثر رہا ہے اور اس نے پورے امریکہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ بلکہ امریکہ سے باہر بھی ہر جگہ اس یونیورسٹی احتجاج کی آواز پہنچی ہے۔اس احتجاج کے دوران یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کا بار بار مطالبہ کیا ہے۔ نیز یہ بھی مطالبہ کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے سکول اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کرے۔ ان مظاہرین نے اسرائیل کے حق میں جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی ہے۔تاہم نیویارک پولیس نے پچھلے ہفتے یونیورسٹی کے اندرونی حصوں کو طلبہ سے خالی کرا کر بالکل صاف کر دیا تھا اور ان رکاوٹوں کو بھی دور کر دیا تھا جو مظاہرین طلبہ کی طرف سے یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور سٹیج بنانے کے حوالے سے کی گئی تھی۔نیو یارک پولیس نے ایک سو کے قریب طلبہ کو گرفتار کیا اور ان کے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیے۔ پیر کے روز انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ مشاورت کا مرحلہ مکمل کیا۔ تاکہ طے کیا جاسکے کہ یونویرسٹی میں گروجوایشن سے متعلق تقریب کو کس طرح منعقد کیا جانا چاہیے اور اس کی تیاری کے لیے کس کے ذمہ کیا کام ہوگا۔