خوشاب ، ٹرک کھائی میں جا گرا ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

خوشاب میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے خوشاب جا رہا تھا ، پنج پیر کے مقام پر ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گرا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

دریں اثناء وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوشاب حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن