کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیتے ہوئے ان کی بیٹنگ صلاحیتوں کی تعریف کی ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے موجود ہوں مگر برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے اور میں ہمیشہ بابراعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہا ہوں بابر ایک شاندار بیٹر ہیں اور ان کا کھیل دیکھنے کے قابل ہوتا ہے اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی بہتات رہی ہے اور اب بھی کئی خطرناک بولرز موجود ہیں شاہین شاہ آفریدی خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں نیوزی لینڈ کی آئی سی سی ایونٹس میں فائنلز میں شکستوں کے سوال پر کین ولیمسن نے کہا کہ میں نتائج کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم کئی میچز میں ہم بہترین پوزیشن میں تھے اور کامیابیاں بھی حاصل کیں فائنل تک پہنچ کر نہ جیت پانے کا تجربہ ضرور ہوا لیکن یہ بھی کھیل کا حصہ ہے پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کے حوالے سے کین ولیمسن نے کہا کہ وہ ایک اچھا ٹورنامنٹ تھا ہم اسے جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا خیر زندگی آگے بڑھتی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف پاکستان سپر لیگ ہے کین ولیمسن نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کمنٹری کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی کچھ نیا کرنے کی کوشش خوشگوار رہی کھیل کے ساتھ جڑے رہنے کا تجربہ دلچسپ تھا اور چند ہفتے کمنٹری کرتے ہوئے گزارنا ایک نیا اور اچھا تجربہ تھا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میری پہلی ترجیح کھیلنا ہے لیکن میدان کے باہر سے بھی کھیل کے قریب رہنے کا تجربہ قیمتی ہے محمد رضوان اور بابراعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید کے سوال پر کین ولیمسن نے کہا کہ پی ایس ایل دس کے کچھ میچز میں دو سو تیس کے قریب اسکور بنے اور کچھ میچز میں ایک سو تیس یا ایک سو چالیس کے قریب مجموعہ رہا اس لیے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ضروری ہوتا ہے کین ولیمسن نے کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل تک رسائی کو اپنا ہدف قرار دیا اور کہا کہ لیوک رونکی سمیت کئی دوستوں سے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان آنے میں تاخیر ہوئی مگر اب ہم پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے

ای پیپر دی نیشن

جان کر جیو۔

پس آئینہ/خالدہ نازش۔ بچپن میں بہن بھائیوں کا کھیل کے دوران اگر کسی بات پر جھگڑا ہو جاتا ہے تو عام طور پر جو قصوروار ہوتا ہے ...