وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے ایک درخواست دی گئی ہے جس میں انہوں نےیہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔۔۔ ان کا درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ نے ان کے ہی دور میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اور ان کا مرحوم شاہ کے ساتھ گہرا تعلق تھا، ایک روز کے لیے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔۔ سابق صدر کا نام وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر رکھا ہے اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔۔۔۔
نیٹ فلیکس کا ایک نیا ڈرامائی سلسلہ
May 06, 2024