پہلا ون ڈے:ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کو جیت کیلئے270رنز کا ہدف
پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزویمنز نے پاکستان ویمنز کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف دے دیا۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، کپتان ہیلی میتھیوز 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آوٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے کیلئے جن 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں مبینہ کپتان ندا ڈار، مبینہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔دوسری جانب کراچی کا موسم آبر آلود ہے اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے ہیں ،کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔