پولیس دفاتر پر چراغاں ‘شہداء کو خراج عقیدت‘غازیوں کو سلام :آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے یوم تشکر کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقدہ تقاریب اور ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ۔  افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے یوم تشکر کے موقع پر کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا ء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو پنجاب پولیس کا سلام، پنجاب پولیس یوم تشکر پر ملکی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا عزم دہراتی ہے۔یوم تشکر کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس سمیت صوبہ بھر میں پولیس دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ملکی بقا اور سالمیت کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور تاریخی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔  قوم نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن

جان کر جیو۔

پس آئینہ/خالدہ نازش۔ بچپن میں بہن بھائیوں کا کھیل کے دوران اگر کسی بات پر جھگڑا ہو جاتا ہے تو عام طور پر جو قصوروار ہوتا ہے ...