مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی:سردار صدیق
رائے ونڈ (نامہ نگار)چیئرمین یوسی پاجیاں مسلم لیگی رہنماء سردار صدیق نمبردارنے کہا کہ سودن میں ملک کی تقدیر بدلنے کے دعویدار ہمارے ویژن 2025 کی فوٹو کاپیوں پر چل رہے ہیں،عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آ رہا ہے،ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جا رہی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت کی اصل ترجیح جھوٹ جھوٹ اور مزید جھوٹ بولنا ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور یہ بات عوام پر واضح ہوچکی ہے،ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون اکثریت سے جیتے گی۔