مری (نامہ نگار خصوصی) چٹہ موڑ کے مقام سے چوہدری عشرت محمود کی گاڑی چوری ہو گئی ۔اس طرح چوکیدار کے مطابق واردات فجر کی نماز کے وقت پیش آئی جب چوکیدار نماز کے لیے گیا تو اس کے جانے کے بعد گاڑی کو نامعلوم کار لفٹر لے اڑے یہاں ان دنوں گاڑی چوری کی وارداتوں پر عوامی حلقوں میں اضطراب، بے چینی اور عدم تحفظ کا اظہار پایا جا رہا ہے ۔ عوام نے ڈی پی او اور ایس ایچ او مری سے فوری کاروائی کر کے چوروں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔