فیصل آباد: نئی نویلی دلہن کے ساتھ سسرال میں اجتماعی زیادتی‘ شوہر گرفتار
فیصل آباد (نوائے وقت نیوز) فیصل آباد میں 2 روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے کوہالہ میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی 2 روز قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے زیادتی کی شکار لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔