پاکستان بزنس کونسل دبئی کا وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری کے ساتھ انٹرا یکٹو سیشن

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات  احسن اقبال چوہدری نے ہفتہ رفتہ میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا- اس دوران  انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد ابو ظہبی اور دبئی میں مختلف اماراتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے ابوظہبی میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایبلمنٹ (DGE) کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ڈی جی ای کے چیئرمین عزت مآب احمد تمیم ہشام الکتب سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے  دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل  عبداللہ محمد البستی سے ملاقات کی-اس میٹنگ میں ڈاکٹر حزہ خلفان النعیمی، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ایکسیلنس اینڈ گورنمنٹ سروسز اور  خالد جمعہ بیلہول، ڈائریکٹر پارٹنرشپس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز، بھی موجود تھے-
 پاکستان بزنس کونسل دبئی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے ممتاز کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک انٹرا یکٹو سیشن کا اہتمام کیا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات  احسن اقبال چوہدری مہمانِ خصوصی تھے۔ اس اہم تقریب کی میزبانی  افتخار علی تتلہ، سی ای او تتلہ گروپ آف کمپنیز، دبئی نے کی۔
اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیراحمد مرچنٹ، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مشیران جن میں اقبال داوود، مصطفیٰ ہیمانی،  خرم خواجہ، نور کریم آفریدی، افتخار علی تتلہ اور سلیم تا بانی  نے شرکت کی۔
اس تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات جناب فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل جناب حسین محمد بھی شریک ہوئے۔
یہ سیشن متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی کاروباری برادری کے ممتاز ارکان کو یکجا کرنے کا باعث بنا، جہاں مختلف معاشی اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
 ?دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی تزئین و توسیع  کے بارے شرکاء￿  نے قونصل خانے کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یو اے ای میں موجود بڑی پاکستانی آبادی کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
 کاروباری رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ پاکستان پر عائد ویزہ پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفر اور تجارت میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
 شرکاء￿  نے سیپا سے متعلق مسائل جیسے تجارتی رکاوٹیں، پالیسی معاملات، اور بیوروکریٹک پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی، اور باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات کی۔
? ?پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا-
وفاقی وزیر  احسن اقبال چوہدری نے شرکاء￿  کے خدشات کو بغور سنا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قومی معیشت میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان معاملات کو متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ جلد اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔
 ?اس تقریب نے پاکستانی حکومت اور متحدہ عرب امارات میں موجود کاروباری برادری کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
 ?شرکاء￿  نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔
? ?یہ سیشن پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ان مقاصد کو ظاہر کرتا ہے جو وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے لے کر چل رہے ہیں۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی تتلہ گروپ آف کمپنیز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس اہم مکالمے کے انعقاد میں قیمتی معاونت فراہم کی۔ یہ ملاقات یو اے ای میں پاکستانی برادری کے حقوق، مفادات اور اقتصادی امور کے لیے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی مسلسل کاوشوں کا عکاس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

جان کر جیو۔

پس آئینہ/خالدہ نازش۔ بچپن میں بہن بھائیوں کا کھیل کے دوران اگر کسی بات پر جھگڑا ہو جاتا ہے تو عام طور پر جو قصوروار ہوتا ہے ...