طارق مسعود خان نیازی کی گریڈ20 میں ترقی، خدمات سیکرٹری صحت پنجاب کے سپرد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت پنجاب نے ہولی فیملی ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق مسعود خان نیازی کو گریڈ20 میں ترقی دے دی جس کے بعد ان کی خدمات سیکرٹری صحت پنجاب کے سپرد کردی گئیں امکان ہے کہ انہیں جلد ہولی فیملی ہسپتال میں پرنسپل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لگایا جائے گا۔