پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ ‘طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائداعظم‘موبائل نظریاتی یونٹ کا مدرسہ میںلیکچر

لاہور (نیوزرپورٹر) کاشانہ ویلفیئر بیت المال‘ ٹائون شپ‘لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور تعمیر سیرت ہائی سکول‘رائیونڈ روڈ کے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے جامعہ نظامیہ رضویہ‘اندرون لوہاری گیٹ اورمدرسہ عربیہ مصباح العلوم‘ جناح پارک‘ سلطانپورہ کا وزٹ کیا۔ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد258تھی۔