یوم آزادی کے موقع پر ایچ ایس جے چورنگی کاافتتاح

کراچی (کامرس رپورٹر ) HSJ اسٹیل نے کراچی میں خوبصورت چورنگی بنا کر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ، اس شاہکار چورنگی کا افتتاح مہمان خصوصی چیئر مین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور تھے جن کے بدست مبارک اس چورنگی کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر ایچ ایس جے اسٹیل کے چیئر مین حنیف سلمان جیوانی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر حنیف سلمان جیوانی نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اپنی اولین فرض سمجھتے ہیں ، HSJ شہر کی خوبصورتی کے لئے جو بن پایا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت چورنگی اہلیان کراچی کے لئے جشن آزادی کے موقع پر ایک تحفہ ہے ، اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین شہر صحافیوں اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔