آئی بی اے کے تحت جشن آزادی کی تقریب

کراچی (پ ر) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے ) کراچی میں پاکستان کی 71ویں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اساتذہ، انتظامیہ ،عملہ اور والدین و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی بی اے کے ڈین ڈاکٹر فرخ اقبال نے پرچم کشائی کی بعدازاں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ واضع رہے کہ یوم آزادی کو موقع پر آئی بی اے کیمپس کو رنگارنگ جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔