فیصل ٹاﺅن: نجی ہوٹل پر چھاپہ، زنجیروں میں جکڑی خاتون اور 3 بچے بازیاب

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے فیصل ٹاﺅن کے ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مار کر کمرے سے زنجیروں میں جکڑی خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 18 روز سے ہوٹل میں قید تھے۔ ڈی ایس پی آفتاب پھلرواں کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا کمرہ سی آئی اے انسپکٹر ظہیرالدین بابر کی جیل ہے۔ گلشن نامی خاتون اور بچوں کو اسکے سابق شوہر علی عمران نے قید کرایا ہوا تھا تاکہ خاتون کی جائیداد کو ہتھیا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیر الدین بابر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا اور انسپکٹر ظہیرالدین کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔