دیر بالا: پی ٹی آئی ورکرز کنونشن‘ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت دیگر کیخلاف مقدمہ
دیر بالا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور معروف ایڈووکیٹ شیر افضل مروت، سابق رکن اسمبلی فضل حکیم سمیت دیگر کے خلاف ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیر بالا کے علاقے کوٹکے صاحب آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ورکرز کنونشن نے سے عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت نے خطاب کیا۔ بعد ازاں دیر بالا میں ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر کے خلاف تھانہ واڑی میں پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ کمراٹ دیربالا میں پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی فائرنگ سے شالم ولد محمد شدید زخمی ہوگیا۔